ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا نیوی وار کالج کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے 51 ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ پاکستان نیوی وار کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے جیوسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے، پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور یہ فورس ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترتی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے پاک بحریہ کی جنگی تربیت کے معیار کی تعریف کی۔



 

یہ تحریر 120مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP