گزشتہ دنوں یومِ دفاع و شہداء چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے دوردراز سیلاب زدہ علاقوں میں گزارا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے اُوستہ محمد ضلع جعفرآباد میں آرمی فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہیں وہاں جاری امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف دستوں سے ملے اور سیلاب متاثرین کے لیے اُن کی کاوشوں کو سراہا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس کا معائنہ بھی کیا اور وہاں مقامی افراد کے ساتھ وقت گزارا اور اُن کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
آرمی چیف نے سوئی کا بھی دورہ کیا جہاں وہ مقامی عمائدین سے ملے اور اُن کے مسائل سنے۔ مقامی عمائدین نے چیف آف آرمی سٹاف کا اس مشکل گھڑی میں اُن تک آنے پر شکریہ ادا کیا۔
بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف نے ملٹری کالج سوئی کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف ٹریننگ اور تعلیمی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ادارے کے طلباء اور فیکلٹی سے بات چیت کی اور ادارے کی تعلیم و تربیت کے معیار کو سراہا۔ طلباء اور فیکلٹی ممبران نے قومی سطح پر مقابلے کے لیے مواقع میسر کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
یہ تحریر 283مرتبہ پڑھی گئی۔