ہلال نیوز

 چیف آف آرمی سٹاف کادورۂ پولیس لائن پشاور

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کے مقام کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔ جنرل سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورسز کے طور پر لڑ رہی ہے۔ آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 



اس موقع پرکمانڈر پشاورکور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات اور آئی جی پولیس کے پی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔
 

یہ تحریر 264مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP