ہلال نیوز

آرمی چیف کا دورہ کور ہیڈ کوارٹر زپشاور

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ۔ کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کو تازہ ترین سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل سمیت کے پی میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔ بہادر قبائلیوں سمیت پاک فوج ، ایف سی، لیویز ، خاصہ دار اور پولیس کے جوانوں اور افسر وں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن و امان کے لیے بہایا گیا شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہے اور پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا ۔ آرمی چیف نے کیپٹن سعد اور لانس نائیک عرفان شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ،گورنر کے پی اور صوبائی وزراء بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔ دونوں اہلکار جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ 



قبل ازیں آرمی چیف کے پشاور پہنچنے پر کمانڈرپشاور کور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔
 

یہ تحریر 160مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP