ہلال نیوز

گرلز کیڈٹ کالج ہماری بلوچستان کی  بیٹیوں کے لیے ایک تعمیری انقلاب لائے گا

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر خان کا گرلز کیڈٹ کالج تربت کا دورہ

گزشتہ دنوں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر خان نے نئے افتتاح شدہ بلوچستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج شیخہ فاطمہ بنت مبارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گرلز کیڈٹ کالج کے پہلے بیچ اور مکران میڈیکل کالج تربت کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج تربت (جی سی سی ٹی) ہماری بلوچستان کی بیٹیوں کے لئے ایک تعمیری انقلاب لائے گا، ہماری غفلتوں، کوتاہیوں اور کسی نہ کسی طرح قبائلی ثقافت کی وجہ سے بلوچستان تمام شعبوں خصوصاً خواتین کی تعلیم میں پسماندہ رہا ہے۔ اگر ہم اپنے بچوں کے لئے خوشحال زندگی، امن اور استحکام چاہتے ہیں تو تعلیم ہی آپ کے مقصد کو حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ اساتذہ معاشرے کے لئے رول ماڈل ہوتے ہیں جو کسی خاص موضوع پر طالب علم کی بہتر تفہیم فراہم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ خواتین کا معاشرے میں بہت اہم کردار ہے اور مکران اور بلوچستان کی تعلیم و ترقی میں خواتین خاص اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں بلوچ طالبات کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے بلوچستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔



 

یہ تحریر 158مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP