ہلال نیوز

گلگت  بلتستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب  متاثرین کے لیے  پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

گلگت  بلتستان کے اضلاع حالیہ بارشوں اور گلیشیئرآؤٹ برسٹ کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ ضلع غذر کا علاقہ بد صوات، اشکومن کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ لوگوں کواشیائے خورد و نوش اورخیموں کی شدید ضرورت تھی۔ اس صورت حال میں فورس کمانڈر گلگت  بلتستان نے سیلاب سے متاثرہ وادٔ اشکومن بد صوات، ضلع غذر کا دورہ کیا۔ فورس کمانڈر نے سیلاب متاثرین کی دادرسی کی اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے فورس کمانڈر کو امدادی اقدامات پر تفصیلی بریفینگ دی۔ اس موقع پر متاثرین میں ریلیف پیکج تقسیم کیے گئے اور طبی امداد کی رسد کو یقینی بنایا گیا۔ فورس کمانڈر نے متعلقہ حکام کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں جہاں تک ممکن ہوا متاثرین کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور مکمل بحالی تک متاثرین کی مدد جاری رہے گی۔



سیلاب کی وجہ سے ضلع نگر کے علاقے ہسپر کا زمینی راستہ منقطع ہوگیاتھا۔ اس صورت حال میں پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقے کے لیے امدادی سامان بشمول راشن کے 250 پیکیج اور طبی اہلکاروں کی ٹیم پہنچادی۔ اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 10 مریضوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے قریبی طبی مرکز منتقل بھی کیا گیا ۔
 سیلاب سے ضلع دیامر کا علاقہ تھک بھی شدید متاثر ہو ا جبکہ ناران بابوسر روڈ بلاک ہوگیا، صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے فورس کمانڈر نے سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک،ضلع دیامر کا دورہ کیا۔ انھوں نے اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی دادرسی کی۔
 

یہ تحریر 99مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP