ہلال نیوز

گلگت  بلتستان سکاؤٹس کی 13 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ

گزشتہ دنوں چھ ماہ کے تربیتی کورس کی کامیابی سے تکمیل پر ، کوارڈو گیریژن سکردو میں گلگت  بلتستان سکائوٹس کی 13ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران 231  سکائوٹس پاس آئوٹ ہوئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت  بلتستان سکائوٹس بریگیڈیئر ضیا الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت  بلتستان سکائوٹس نے پاس آئوٹ ہونے والوں کو مبارکباد دی اور تربیت اور پریڈ کے اعلی معیار کی تعریف کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی بی سکائوٹ نے جولائی 1889 میں اپنے قیام سے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔



 

یہ تحریر 267مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP