ہلال نیوز

افواج پاکستان اور ایف سی ہیڈ کوارٹر  عوامی خدمات میں پیش پیش

بنی نوع انسان اور چرندو پرند کے زندہ رہنے کے لئے پانی کسی بھی نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے، زندگی گزارنے کے لئے پانی کی اہمیت سے انکار کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے جہاں پینے کا صاف پانی دستیاب ہو وہ علاقے خوشحال اور زرعی اجناس سے مالا مال ہوتے ہیں۔ راقم کا یہاں بنیادی مقصد پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے سمیت ٹانک میں سیکٹر ہیڈ کوارٹر سائوتھ کے تعاون سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کو اجاگر کرنا مقصود ہے۔ کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے امن و امان کے ساتھ ساتھ پانی کی دستیابی بھی اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ صاف پانی موجودہ دور میں انسان زندگی گزانے کے لئے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔



 ضلع ٹانک سابقہ دہشت گردی کے ادوار میں  براہ راست متاثر ہوا اور یہاں کے عوام نے طرح طرح کی مصیبتوں اور پریشانیوں کا سامنا کیا اور اب تک زندگی کی بنیادی ضروریات کے حصول کے لئے پریشانیوں کا سامنا کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ٹانک کی عوام جو کہ پاکستان بننے سے لے کر اب تک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں اور جو پانی ٹانک کی عوام پینے پر مجبور ہے اگر وہ پانی اسلام آباد کے فٹ پاتھوں پر راہ چلتے جانوروں کو بھی پینے کے غرض سے دیا جائے تو وہ بھی پینے سے انکار کر دیں۔ ٹانک کے باسیوں کو اپنی مدد آپ اور انسانی ہمدردی کے تحت پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے افواج پاکستان اور ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کا کردار قابل تحسین ہے۔ امن کی بحالی ہو یاپھر علاقے کی عوام کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت صاف پانی کی فراہمی، افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ اپنے حصے کا وہ کام کر رہی ہے جو اس کے فرائض میں بھی شامل نہیں ہے۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی زیر نگرانی ٹانک اور اس کے مضافاتی علاقوں جن میں کوڑ فورٹ،عرفان شہید پارک، منزئی فورٹ،مانجھی خیل چیک پوسٹ،محلہ میدان،سٹیڈیم روڈ،محلہ سول لائن،سپین جامع مسجد،عبد الرئوف کرونہ اماخیل،محلہ شیخانوالا،محلہ خدریانوالہ،محلہ پھول شاہ بستی،قطب کالونی، فقیر بابا مزار اماخیل اور خرگئی چیک پوسٹ پر پینے کے صاف پانی کے15 فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جا چکے ہیں۔اس وقت ان فلٹریشن پلانٹس پر ٹانک اور اس کے ملحقہ علاقوں کے عوام کی کثیر تعداد کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم ہورہا ہے اور یہ سب کچھ ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ اور افواج پاکستان کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے ٹانک میں لگائے گئے پانی کے فلٹریشن پلانٹس سے نمازی،مدرسوں اور سکولوں کے طلبائ،عام شہری اورمسافر براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔ افواج پاکستان ملک کا وہ ادارہ ہے جس نے مشکل وقت میں اپنے غیور عوام کو مایوس نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹانک کے پائیدار امن اور علاقہ کی محرمیوں کے خاتمے کے لئے ٹانک میں تعینات افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ٹانک میں غرباء کی مدد کو یقینی بنانے میں بھی ایف سی ساؤتھ نے خصوصی کردار ادا کیا ہے پانی کے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے علاقہ معززین،حاجی زمان بیٹنی،صنم گل تتور،پیرسلیم شاہ اور ڈاکٹر احسان اللہ انقلابی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ٹانک کے امن کی بحالی اور شہریوں کو صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا عظیم منصوبہ افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔معززین نے مزید کہا کہ امن کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کی محرمیوں کے خاتمہ میں ایف سی ساؤتھ کا کردار یاد رکھا جائے گاجو علاقے کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہواہے۔ افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ کی قربانیوں کو علاقے کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ آئی جی ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ ٹانک کے باسیوں کے لئے مزید اچھے اقدامات اٹھائیں گے۔
 

یہ تحریر 230مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP