ہلال نیوز

سالانہ جنگی مشقیں اور  فیلڈ فائر ۔ الجہاد ڈویژن

الجہاد ڈویژن بہاولپور کورکی سالانہ جنگی مشقوں اور فیلڈ فائر کا انعقاد بہاولپور کے نزدیک خیرپور ٹامیوالی رینجز پر کیا گیا۔ان مشقوں میں پیدل فوج انفینٹری، رسالہ آرمر، توپ خانہ جات آرٹلری، ایوی ایشن اور ائیرفورس کی یونٹس نے شرکت کی۔ مشقوں کا مقصد افواج کو مختلف ہتھیاروں کے استعمال اور جنگی ماحول سے روشناس کرانا تھا۔
مشقوں کے اختتام پر تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل تبسم حبیب تھے۔سعودی عرب کے بری افواج کے ایک وفد جس کی سربراہی بریگیڈیئر امیر مگرم الشعری کر رہے تھے،نے بھی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں اور فائرنگ کے اعلی معیار کی تعریف کی۔ 



مشقوں کی اختتامی تقریب میں ضلع بہاولنگر اور پاکپتن کے مختلف سکولز، کالجز اور مدارس کے طلبا کے لیے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا،جس کے دوران شرکا کو فائٹر جیٹ، ٹینک،آرٹلی گنز اور مختلف چھوٹے ہتھیاروں اور آلات کے بارے میں آگاہی کے لئے نمائش کا انتظام بھی کیا گیاجس میں شرکا کو ہتھیاروں اور آلات کے استعمال کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل تبسم حبیب نے تقریب کے شرکا کے ساتھ بات  چیت کی اور ملکی دفاع کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔شرکا نے بھی ملک کی سلامتی اور تعمیر وترقی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
 

یہ تحریر 170مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP