ہلال نیوز

کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا  ہیضہ کی وبا سے متاثرہ علاقے پیر کوہ کا دورہ کور کمانڈر نے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

گزشتہ دنوں کور کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)میجرجنرل یوسف مجوکہ کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی پیرکوہ کا دورہ کیا ۔
 کور کمانڈر نے اس موقع پر جاں بحق ہونے والوں افرادکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ کور کمانڈر نے علاقے میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز نے علاقے میں سول انتظامیہ اور ایف سی کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ کمشنر سبی اور سول انتظامیہ کی جانب سے صوبائی سیکرٹری صحت نے پیر کوہ میں جاری امدادی اور طبی آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمانڈر کوئٹہ کور نے ضلعی انتظامیہ اور او جی ڈی سی ایل کے نمائندوں کو پانی کے سنگین مسئلہ کومستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ کمانڈر نے ایف سی کو علاقے میں پانی کے 4 کنوئوں کی کھدائی میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی  ۔



یاد رہے ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار دن رات علاقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ بائوزر کی مدد سے علاقہ مکینوں کو تقریباً 400000 لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔ کمانڈر نے علاقے میں جاری واٹر سپلائی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
 

یہ تحریر 246مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP