ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کور کا سی ایم ایچ  اور بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے سی ایم ایچ بہاولپور کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح کیا۔ یہ ڈائیلسز سنٹردبئی کے شہزادے  شیخ حمدان بن راشدالمکتوم کی مالی معاونت سے قائم کیا گیا ہے ۔ دورے کے دوران کمانڈنٹ سی ایم ایچ نے کمانڈر بہاولپورکور کو ڈائیلسز سنٹر کے متعلق بریفنگ دی ۔ 



یہ ڈائیلسز سنٹر 20 بیڈزپر مشتمل ہے جہاں پر پیشہ ورانہ ڈائیلسز سپیشلسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ جدیدآلات کی مدد سے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ متوسط طبقہ کے افراد کو اِس ڈائیلسز سنٹر میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔اِس موقع پر کورکمانڈر نے جدیدآلات کا معائنہ کیا اور کہا کہ  ڈائیلسزسنٹر کا قیام  بہاولپور اور گردونواح کے علاقے کے مریضوں کے لئے خوش آئند ہے جس سے اس علاقے کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔
دریں اثنا کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے سٹیشن کمانڈر بہاولپور کے ہمراہ کنٹونمنٹ بورڈ  کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے وومن سکل ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ یہ انسٹیٹیوٹ خواتین کومختلف شعبوں میں تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ میں مختلف اقسام کے کورسز شامل کیے گئے ہیں جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیشن ڈیزائننگ ، کوکنگ اینڈ بیکنگ، بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ  شامل ہیں ۔اِس انسٹی ٹیوٹ میں اب تک 316 خواتین مختلف شعبوں میں کورسز مکمل کرچکی ہیں ۔
کورکمانڈر نے کنٹونمنٹ بورڈ کی اس کاوش کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ خواتین کو روزگار کے حصول کے لئے خودانحصاری پیداکرنی چاہیے اوریہ تکنیکی مہارت اور ہنرمندی سے ممکن ہے ۔ خواتین کو اس طرح کے مواقع فراہم کرنے سے ان میں خوداعتمادی پیدا ہوگی جس سے وہ معاشرے میں بہترین کردار ادا کرسکیں گی۔

یہ تحریر 109مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP