ہلال نیوز

بلتستان یونیورسٹی کانووکیشن

گزشتہ دنوں   بلتستان یونیورسٹی کا چوتھا کانووکیشن سکردو میں منعقد ہوا۔ میجر جنرل جواد احمد، فورس کمانڈر گلگت  بلتستان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر گلگت  بلتستان نے کہا کہ سند کے حصول کے بعد آپ عملی زندگی کی طرف رخ کرچکے ہیں۔ اپنے دل کو کبھی ہارنے مت دیں۔ ہمیشہ کوشش اور محنت کو اپنا شیوہ بنالیں۔ فورس کمانڈر نے طلباء و طالبات ، والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔ بلتستان یونیورسٹی کے چوتھے کانووکیشن میں طلباء و طالبات کو اسناد عطا کی گئیں۔ ایم اے ایجوکیشن، ایم بی اے، بی بی اے، بی ایس انگلش اور بی ایس کمپیوٹر سائنس کے طلبا وطالبات ان خوش نصیبوں میں شامل تھے۔ علاوہ ازیں گیارہ طلبہ کواعلیٰ کارکردگی پر میڈلز بھی دیئے گئے۔ 



(رپورٹ: میجر طارق وہاب)
 

یہ تحریر 182مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP