گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کورہیڈکوارٹرز اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے پشاور میں دہشتگردی کے عوامل اور محرکات کے حوالے سے بریفننگ دی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش حملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش حملے میں زخمی پولیس کے جوانوں کی پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عیادت کی،دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کے دفاع پر مامور اداروں پر حملے کر کے خوف و دہشت کی فضا پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں جسے ریاست اور عوام کے اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے اور ہم شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ دورے کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اوروزیراطلاعات مریم اورنگزیب وزیراعظم کے ہمراہ تھیں ۔
یہ تحریر 255مرتبہ پڑھی گئی۔