ہلال نیوز

آذربائیجان کے وزیردفاع اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جنرل ندیم رضا،  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں کیں۔ 
اِن ملاقاتوں میں پاکستان اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے باہمی تعلقات اور تعاون کے مختلف امور سمیت موجودہ علاقائی صورتحال بالخصوص افغانستان کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔  



معززین نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا  بھی اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر معززین کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
 

یہ تحریر 171مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP