ہلال نیوز

سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ

گزشتہ دنوں پاک بحریہ سیلرز ٹیک بیچ A-2021 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پی این ایس ہمالیہ میں منعقد ہوئی۔کمانڈنٹ کارساز کموڈور کاشف منیر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔پاس آؤٹ ہونے والے 585 بیچ سیلرزکی تربیت سترہ ہفتوں پر محیط رہی جس میں پیشہ ورانہ نصاب،کھیل،تیراکی،پریڈ، اسلحہ کا استعمال اور جسمانی تربیت بھی شامل تھی۔



تقریب کے دوران کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ہمالیہ کیپٹن فضل الرحمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس میں انہوں نے سیلرز کی تربیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور نیول وارفیئر کی تربیت کی اہمیت کو بیان کیا۔بعد ازاں انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے سیلرز کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ آپ پر بحری سرحدوں کی حفاظت و نگرانی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کو آپ نے جذبۂ حب الوطنی اور جذبۂ ایمانی سے سرشار ہو کر سر انجام دینا ہے ۔ تقریب کے آخر میں مہمان ِخصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے سیلرز میں انعامات تقسیم کیے۔
 

Read 89 times


TOP