ہلال نیوز

40th پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن  کی اختتامی تقریب

گزشتہ دنوں 40th پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد آرمی مارک مین شپ فائرنگ رینجز جہلم کے قریب ہوا۔سابق انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیویشن (IGT&E) لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چار ہفتوں پر محیط 24 میچوں میں 30 ٹیموں بشمول سول آرمڈ فورسز، صوبائی ٹیموں، سول شوٹنگ فیڈریشنز اور کلبز کے 1500 سے زائد فائررز نے حصہ لیا۔ منگلا کور مجموعی طور پر پیرا میچز میں فاتح قرار پائی۔ یاد رہے کہ جی او سی 17 ڈویژن میجر جنرل احسن گلریز نے اپنی کور ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے، نہ صرف  بذاتِ خود حصہ لیا، بلکہ تیاری سے لے کر، مقابلوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ، چیمپئن بننے تک بھرپور کردار ادا کیا۔
 تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔


Read 3 times


TOP