ہلال نیوز

''ایک دن فوج کے ساتھ''  اور جوائنٹ سیمینار  

 پاکستان آرمی نے ''نوجوان آگاہی مہم پروگرام''کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے ''ایک دن فوج کے ساتھ'' اور جوائنٹ سیمینار منعقد کیا، جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فکیلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس کو دعوت دی گئی ۔ فکیلٹی ممبرز اور طالب علموں نے یادگار شہدا پر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔



مہمانوں کو چھوٹے ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا اور ملٹری سازو سامان جن میں ٹینک ، ای پی سی اور آرٹلری گن کے سٹالز کے علاوہ ثقافتی سٹالز بھی لگائے گئے جو مہمانوں کی دلچسپی کا باعث بنے، طلبا نے جدید ملٹری سازوسامان سے لیس پاک فوج پر فخر کا اظہار کیا۔
آخر میں میجر جنرل منیر الدین ،جنرل آفیسر کمانڈنگ 35ڈویژن نے فکیلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور کامیاب جوائنٹ سیمینار منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی اور آپس میں یادگاری شیلڈ کا تبادلہ کیا ۔
(رپورٹ : میجر ثوبیہ عامر)
 

Read 60 times


TOP