ہلال نیوز

آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹور نامنٹ

گزشتہ دنوں آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ گیریژن سپورٹس کلب بہاولپور میں منعقد ہوئی۔کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کھیلوں کی ایسی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج اور پی بی ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بیڈمنٹن جیسے کم کھیلے جانے والے کھیلوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کا ایک بہترین اقدام ہے۔ یہ ایونٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو بیڈمنٹن کے لیے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔بلکہ مستقبل کے کھلاڑیوں کو بھی جاگر کرے گا۔



ایونٹ میں پاکستان بھر سے 164 کھلاڑیوں(119 مرد اور 45 خواتین) اور 12 آفیشلز بشمول محکموں اور صوبوں نے شرکت کی۔ ایونٹ کو 4 کیٹیگری، 4  رائونڈز اور4  فائنلز میں تقسیم کیا گیا تھا۔تقریب کے اختتام پر کمانڈر بہاولپور کور نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔
 

Read 299 times


TOP