ہلال نیوز

پہلی چیف آف آرمی سٹاف نیشنل  انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ 2022

گزشتہ دنوں لاہور میں پہلی چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ 2022 کا انعقاد ہوا۔ اس چیمپیئن شپ کا آغاز چار سطحوں میں ضلعی، ڈویژنل، صوبائی اور قومی سطح پر کیا گیا جس میں 718 کلبوں، 72 اضلاع اور 28 ڈویژنز نے ملک بھر سے شمولیت اختیار کی۔ قومی سطح کے مقابلوں میں تمام صوبوں سے 10 ٹیموں کے مابین ٹائیٹل کے حصول کے لیے مقابلے منعقد ہوئے۔




 چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ہاکی کے کئی مایہ ناز کھلاڑیوں، اولمپینز اور قومی شخصیات نے شرکت کی اور پاکستان آرمی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو سراہا۔ فائنل میچ رانا ظہیر ہاکی کلب لاہور اور یوتھ ہاکی کلب ملیر کراچی کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد رانا ظہیر ہاکی کلب نے یوتھ ہاکی کلب ملیر کو شکست دی۔ مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاتح قرار پانے والی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔




 

Read 258 times


TOP