ہلال نیوز

کیڈٹ کالج پشین میں یوم آزادی کی تقریب

وطن عزیز پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے سلسلے میں کیڈٹ کالج پشین میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ دن کا آغاز نمازِ فجر میں وطنِ عزیزکی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا سے کیا گیا۔ بعد ازاں کالج میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ کیڈٹ کالج پشین بریگیڈیئر آفتاب رمیض تھے ۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کیڈٹس نے اردو اور انگریزی زبانوں میں تقاریر پیش کیں ۔ ملی نغموں اور مزاحیہ خاکوں سے کیڈٹس کو محظوظ کیا گیا۔ 



تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ کیڈٹ کالج پشین تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ دنیا کی وہ واحد ریاست ہے جس کی بنیاد دو قومی نظریئے پر ہے۔ اسی نظریئے کی بدولت آج ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں اور اپنے عقائد کی بنیاد پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے کے لئے ملی جوش اور جذبے سے میدان عمل میں جانا ہو گا۔ مادرِ وطن کی ترقی کا راز اسی میں پوشیدہ ہے کہ تعلیمی میدان میں کیڈٹس مزید فعال کردار ادا کریں تاکہ وہ وطن عزیز کے لئے اپنی خدمات پیش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس اس مشن کی تکمیل کے لئے بھرپور جدوجہد کریں کیونکہ آج ہم آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں ہم ہر پل کوشاں رہیں گے۔ آخر میں کمانڈنٹ نے سب کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ۔
 

Read 91 times


TOP