ہلال نیوز

فضائیہ میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن کاائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں انعقاد

گزشتہ دنوں فضائیہ میڈیکل کالج اسلام آباد کیمپس کے پہلے MBBS بیچ کا پہلا کانووکیشن ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے یونیورسٹی کے پروفیشنل امتحانات میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا۔ طلباء جنہوں نے ہر مضمون میں اعلی نمبر حاصل کیے انہیں بھی طلائی تمغوں سے نوازا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر سعد اظہر ملک ایم بی بی ایس میں 20 تمغے حاصل کرکے بہترین گریجوایٹ قرار پائے. ائیر چیف نے میڈیکل گریجویٹس اور ان کے والدین کو اس یادگار دن پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر فضائیہ میڈیکل کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔



حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فضائیہ میڈیکل کالج اسلام آباد میں دی جانے والی تعلیم کے اعلی معیار کو سراہا۔ ااس تقریب میں مسلح افواج کے اعلی حکام، سول سوسائٹی کے سینئر اراکین، میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پرائیویٹ و سول میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز اور طلبا کے والدین نے بھی شرکت کی۔
 

Read 180 times


TOP