ہلال نیوز

پاکستان آرمی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان جنگلی حیات کے مسکن کی بحالی میں برسرِپیکار

رپورٹ : لیفٹیننٹ کرنل ارنسٹ شمس(ریٹائرڈ)

پاک فوج اور ہوبارہ فائونڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے مشترکہ طور پر 1998 سے جنگلی جانوروں اور پرندوں کے مسکن کی بحالی میں شراکت دار ہیں۔ اب 23 سال ہوچکے ہیں کہ دونوں تنظیموں نے صحرائی پودوں کے بیجوں کو ہر سال صحرائے چولستان پر بکھیرا ہے۔



جنگلی حیات کے مسکن کی نباتات مثلاًجھاڑیوں ، گھاس اور پودوں کو دنیا بھر میں بربادی کا سامنا رہا ہے جومویشیوں کے زیادہ چرنے اور مقامی لوگوں کی طرف سے لکڑی کاٹنے کی وجہ سے ہے۔ اس کے نتیجے میں ، جنگلی جانور اور پرندے اپنی مرغوب خوراک مثلاً صحرائی پودوں کے پھل اور رینگنے والے کیڑے مکوڑے، چھپکلی اور دیگر حیاتیات کو مناسب مقدار میں حاصل کرنے سے قاصر ہیں ، اس کے نتیجے میں ان کی کمی اور ماحولیاتی عدم توازن پیدا ہوتا ہے۔
رواں سال اگست کے پہلے ہفتے (2021)میں پاک فوج اور ہوبارہ فائونڈیشن نے مشترکہ طور پر مشاق طیارے سے صحرائے چولستان پر 185 کلو بیج بکھیرے۔ یوں پچھلے 23 سالوں میں ریگستانی پودوں کے 2612 کلو بیج ہدف والے علاقوں میں بکھیرے گئے ہیں۔
مسکن کی باقاعدہ نگرانی انتہائی حوصلہ افزا نتائج ظاہر کرتی ہے اور اس کام کے جاری رہنے سے صحرائی روئیدگی کوخوب تقویت ملنے کی توقع کی جاتی ہے۔
جنگلی حیات کے مسکن کی بحالی ایک طویل اور محنت طلب کام ہے۔ جس کے لئے پاک فوج کے تعاون کے ساتھ ، ہوبارہ فائونڈیشن اس منصوبے کوجاری رکھنے ماحولیاتی توازن کو بحال  اور مضبوط کرنے کا مصمم ارادہ رکھے ہوئے ہے ۔
 

Read 95 times


TOP