ہلال نیوز

وزیراعظم کا دورۂ کور ہیڈکوارٹرز پشاور اور علی مردان وِلا

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ مغل دور کے یادگار اور تاریخی مقام علی مردان وِلا کا دورہ کیا۔ ستر ویں صدی کی یہ یادگار ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمز خیبر پختونخوا کے زیر تحویل ہے۔



ڈائریکٹرآر کیالوجی اینڈ میوزیمز ڈاکٹر عبدالصمد خان نے وزیراعظم کو پاک فوج اور کے پی حکومت کی مشترکہ کاوش سے تاریخی مقام کی بحالی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تاریخی ورثے کو آنے والی نسل کے لئے محفوظ رکھنا چاہئے تاکہ وہ اپنے تابناک ماضی کو جان سکیں۔ 
دریں اثنا وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ آمد پر وزیراعظم نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال، استحکام کے لئے جاری آپریشنز، پاک افغان بارڈر پر باڑ اور معاشی و معاشرتی ترقی کے لئے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر پر باڑ اور سکیورٹی صورتحال کے منصوبوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی بارڈر مینجمنٹ اور مؤثر بارڈر کنٹرول اور اندرونی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سکیورٹی فوسز کی علاقے میں امن کی فضا کو قائم کرنے اور  معاشی و معاشرتی ترقی کے نئے ضم اضلاع میں منصوبوں کو جاری رکھتے ہوئے کردار کو سراہا اور سول انتظامیہ کی کرونا، ٹڈی دل، انٹی پولیو مہم اور شجرکاری میں معاونت کی تعریف کی۔
 

Read 97 times


TOP