ہلال نیوز

گیریژن بیڈمنٹن چیمپیئن شپ

گزشتہ دنوں بہاولپورکور میں 35 ڈویژن کے زیر اہتمام گیریژن بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے مختلف کیٹیگری میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ کور کمانڈر نے کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کور کے کھلاڑیوں نے کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی صحت اور تربیت کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے لئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی بہاولپور کور آرمی کھیلوں کے مقابلے میں بھر پور کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔ 



 

Read 100 times


TOP