ہلال نیوز

کوئٹہ میں بلوچستان ایکسیلینس  ایوارڈز 2022 کا شاندار انعقاد

گزشتہ دنوں کوئٹہ میں بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈ2022 کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانان گرامی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر کھیل و ثقافت اور کمانڈر کوئٹہ کور شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں 48 افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ایکسیلنس ایوارڈز کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی دئیے گئے۔ایوارڈز پانے والوں کا تعلق فن و ثقافت، کھیل، تعلیم و تدریس، سائنس اور ٹیکنالوجی، طب، سماجی خدمت، افواج اور نفاذِ قانون کے شعبوں سے تھا۔تقریب میں بلوچستان پر خصوصی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔اس کے علاوہ دلکش لیزر شو نے ناظرین کو محظوظ کیا اوربلوچستان کی ثقافت کے خوشنما اور دلکش رنگوں کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔



ساز آہنگ جو بلوچستان کے آلاتِ موسیقی کو یکجا کر کے ترتیب دیا گیا، لوگوں کو بہت پسند آیا۔ بخشی برادرز اور خماریان بینڈ نے دلکش پرفارمینس دی اور معروف گلوکار عارف بلوچ اور شاہ جہان دادی نے نغمے پیش کیے۔ گل بہار بلوچ اور ساتھیوں نے شاندار بلوچی رقص پیش کیا۔ ملک کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور گل پانڑہ کی زبردست پرفارمینس نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔
 

Read 122 times


TOP