ہلال نیوز

کمانڈر کوئٹہ کور کا آئی جی ایف سی  بلوچستان(نارتھ) کے ہمراہ مچھ کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ عیدالفطر کے موقع پر بلوچستان کے علاقے مچھ کا دورہ کیا ۔ یہ علاقہ ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے غازہ بند سکائوٹس کی ذمہ داری کا علاقہ ہے ۔کو ر کمانڈر کی آمد پر آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور کمانڈنٹ غازہ بند سکائوٹس نے اُن کا استقبال کیا ۔اس موقع پر کو ر کمانڈر نے ایف سی کا یونیفارم زیب تن کر رکھا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے عید کا دن اگلے مورچوں پر تعینات دستوں کے ساتھ گزارتے ہوئے 79ونگ ہیڈکوارٹر زمیں جوانوں کے ہمراہ نماز ِعید ادا کی اور ملک کی سلامتی ، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔



کور کمانڈر نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹی اور بلوچستان کو پُرامن بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہدأ اور اُن کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔کور کمانڈر نے کہا کہ اپنے ہیروز کو یاد رکھنا، قوم اور افواج دونوں کے لیے باعث ِافتخار ہے ۔ قوم ہمیشہ ان بہادربیٹوں اور اُن کے بہادر خاندانوں کی مقروض رہے گی۔اس موقع پر کمانڈرکوئٹہ کور کو کمانڈنٹ غازہ بند سکائوٹس کی طرف سے آپریشنل تیاریوں اور دیگر پہلوئوں پر بریفنگ دی گئی، جس کو کور کمانڈر نے خوب سراہا۔
اس کے علاوہ کورکمانڈر نے مچھ جیل کا بھی دورہ کیا، جہا ں آمد پر جیل گارڈز کی جانب سے ان کو سلامی پیش کی گئی۔انہیں جیل، قیدیوں کی مختلف مہارتوں،جیل سکیورٹی ریہرسلز کوارڈینیشن کے لیے کی جانے والی تمام کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر نے جیل میں مہیا سہولیا ت /تعلیمی بلاکس اورجیل فیکٹر ی کابھی دورہ کیا۔ آخر میں کور کمانڈر نے غازہ بند سکائوٹس کے62ونگ کی کوہسار پوسٹ کا دورہ کیااور  مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے بلند حوصلے،عزم و ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت پر اُن کی تعریف کی۔
(میجر عبدالوہاب ایوب)
 

Read 102 times


TOP