کمانڈر پشاور کو ر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے وادی سوات اور نوشہرہ گریژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں سے بات چیت ،امدادی کاموں اور بحالی کی کوششوں میں مصروف مقامی افراد اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مقامی کمانڈرزکی طرف سے علاقے کی سیلابی صورت حال اور پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر انسپکڑجنرل فرنٹیر کور نارتھ میجرجنرل عادل یامین اورگریژن کمانڈر نوشہرہ میجر جنرل عمر بشیر بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔
Read 299 times