ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا مختلف قبائلی اضلاع کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان  ،جنوبی وزیرستان ، مہمنداورباجوڑ  کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ دوروں کے دوران بریگیڈ کمانڈرز نے کورکمانڈر کو علاقے کی سیکورٹی کی صورتحال، تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ لیفٹیننٹ جنر ل فیض حمیدنے ان اضلاع میں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔



دوروں کے دوران جنرل آ فیسر کمانڈنگ 7ڈویثرن میجر جنرل محمد نعیم اختر، انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (نارتھ) میجر جنرل عادل یامین اور انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (سائوتھ) میجر جنرل محمد منیر افسر بھی کورکمانڈرکے ہمراہ تھے۔
 

Read 77 times


TOP