ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا مختلف قبائلی اضلاع کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان،مالاکنڈڈویژن اور ضلع خیبرکے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ دوروں کے دوران بریگیڈ کمانڈرز نے کورکمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی کی صورتحال، تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان اضلاع میں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔



دوروں کے دوران جنرل آ فیسر کمانڈنگ 7ڈویژن میجر جنرل شاکر اللہ خٹک، جنرل آفیسر کمانڈ نگ مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمداحسن خٹک ، انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور(نارتھ) میجر جنرل عادل یامین اور انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (سائوتھ) میجر جنرل عمر بشیر بھی کورکمانڈرکے ہمراہ تھے۔
 

Read 85 times


TOP