ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا مختلف قبائلی اضلاع کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان اور مالا کنڈ ڈویژن کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بریگیڈ کمانڈرز نے انہیں علاقے کی سکیورٹی کی صورتحال، تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمانڈر پشاور کور نے ان اضلاع میں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔



دوروں کے دوران جنرل آ فیسر کمانڈنگ 7ڈویثرن میجر جنرل شاکر اللہ خٹک، جنرل آفیسر کمانڈ نگ مالاکنڈ ڈویثرن میجر جنرل خرم سرفراز خان اور انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (سائوتھ) میجر جنرل عمر بشیر بھی کمانڈر پشاور کور کے ہمراہ تھے۔
 

Read 95 times


TOP