ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا دورہ میران شاہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ایف سی پبلک سکول میران شاہ میں 100 بچوں کی رہائش کیلئے ہاسٹل کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھا ۔ بوائز ہاسٹل کی تعمیر سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے بچے اس ہاسٹل میں قیام کر سکیں گے اور اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے سکیں گے۔اس کے علاوہ کورکمانڈر نے دریائے ٹوچی کو ملانے والے بندائی پل کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔اس پل کی تعمیر سے 20 کلو میٹر کا فاصلہ کم ہو کر چار کلو میٹر رہ جائے گا۔اس موقع پر کور کمانڈر نے قبائلی عمائدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبے علاقے میں خوشحالی لانے کے لیے شروع کیے گئے ہیں تاکہ قبائلی عوام کو ان سے فائدہ ہو، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔



جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ میجر جنرل نعیم اختر، جنرل آفیسر کمانڈنگ 45 انجینئرنگ ڈویژن میجر جنرل محمد سمیع اور صوبائی وزیر بحالی و آبادکاری اقبال وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میران شاہ کے مقامی لوگوں اور عمائدین نے پاک فوج کے اقدام اور کوششوں کو سراہا اور اس اقدام کو ان علاقوں کی ترقی میں ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔
 

Read 112 times


TOP