گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل نور ولی کے ہمراہ ضلع باجوڑ میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افرد کی ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ میں عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ کمانڈر پشاور کور کو آئی جی ایف سی نے باجوڑ میں ہونے والے خودکش دھماکے پر تفصیلی بریفننگ دی ۔
اس موقع پر کور کمانڈر نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں افواج پاکستان باجوڑ کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشتگردی ایک ناسور ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک پاک فوج اور عوام مل کر خون کے آخری قطرے تک لڑے گی ۔
کور کمانڈر نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند درجات کے لیئے فاتحہ خوانی کی ۔
اس کے علاوہ کمانڈر پشاور کور نے ضلع شمالی وزیرستان کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران کور کمانڈر کو سکیورٹی صورتحال اور تعمیرو ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جی او سی میران شاہ میجر جنرل نعیم اختر بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔
Read 101 times