ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا جنوبی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے جنوبی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر کے بارڈر ایریاز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہاں تعینات کمانڈرز نے کور کمانڈر کو سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان سرحدی باڑ کے متعلق بریفنگ دی۔ کور کمانڈر نے تعینات افسران اور جوانوں کے قبائلی اضلاع میں قیام امن کے لئے کردار کو سراہا اور بلند عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ دورے کے موقع پر جی او سی میجر جنرل اسد نواز، آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل راحت نسیم اور آئی جی ایف سی (سائوتھ) میجر جنرل عمر بشیر بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔



 

Read 91 times


TOP