ہلال نیوز

کمانڈر منگلا کور کا کھاریاں  میں جاری مشقوں کا معائنہ

سرمائی اور گرمائی عسکری مشقیں پاک فوج کی تربیت کا مستقل اور مسلسل سلسلہ ہے جو کہ سا را سال جاری و ساری رہتا ہے۔ زمانہ امن میں یہ تربیت کسی بھی نامساعد حالات سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے کھاریاں میں جار ی بریگیڈ لیول ٹریننگ کی مشقوں کا دورہ کیا۔ان مشقوں میں آرمڈکور ، آرٹلری اور انفنٹری نے حصہ لیا۔ اس موقع پربریگیڈ کمانڈر محمد اصغر محمود نے کمانڈر کو ٹریننگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پرکور کما نڈر نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا بنیادی مقصد افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں کسی بھی جنگی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظر اضافہ کرناہے۔ کورکمانڈر نے افسروں اور جوانوں کی مشقوں کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کوسراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 
 (رپورٹ : لیفٹیننٹ کرنل فاروق فیروز)


Read 58 times


TOP