ہلال نیوز

کمانڈر منگلا کور کا ٹِلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ

گزشتہ دِنوں کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے جہلم کے نزدیک ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ6 آرمرڈڈیو میجر جنرل عبدُالمعید نے کو رکما نڈر کوٹینک وی ٹی فور (Tank VT-4)  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔کورکمانڈر نیٹینک وی ٹی فور (Tank VT-4)  کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ یہ جدید ترین ٹینک پروٹیکشن ،فائر پاور اور نقل و حرکت کا حامل ہے۔ کورکمانڈرنے ٹینک کی افادیت اورجدید ٹیکنالوجی کے بارے میں جوانوں کو بریف کیا۔



آخر میں کورکمانڈر نے مشقوں میں شریک افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا بُنیادی مقصد افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں کسی بھی جنگی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظر اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زمانہ امن ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تربیت کے سخت مراحل سے گزارتے ہوئے اُن کو نکھاریں تا کہ زمانہ جنگ میں ہم سُرخرو ہو سکیں ۔کور کما نڈر نے افسروں اور جوانوں کے پیشہ ورانہ معیار کو بھی سراہا۔

Read 93 times


TOP