ہلال نیوز

کمانڈر ملتان کور کا خیر پور ٹامیوالی میں فوجی مشقوں کا معائنہ

گزشتہ دنوں کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے خیر پور ٹامیوالی میں فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ان مشقوں میں آرمڈ فورسز، آرٹلری اور انفینٹری نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا بنیادی مقصد افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتو ں میں کسی بھی جنگی صورتحال اور درپیش چیلینجوں کے پیش نظر اضافہ کرنا ہے۔ 
کمانڈر ملتان کور نے افسروں اور جوانوں کی مشقوں کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔



 

Read 122 times


TOP