ہلال نیوز

کمانڈر ملتان کور کا خیر پور ٹامیوالی اور عبدالحکیم میں فوجی مشقوں کا معائنہ 

گزشتہ دنوں کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف نے خیرپور ٹامیوالی میں جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ۔ ان مشقوں میں آرمڈ، بکتر بند، آرٹلری، انجینئرنگ اور انفنٹری کے دستوں نے حصہ لیا۔ کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں کی جنگی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ان مشقوں کا مقصد جنگی صورت حال کے پیش نظر ہمہ وقت تیار رہناہے۔ دریں اثناء کمانڈر ملتان کورنے عبدالحکیم میں فوجی مشقوں کامعائنہ بھی کیا۔اس دوران کور کمانڈر نے انجینئربرج بٹالین کی مشقیں جن میںبرج پر سے بھاری گاڑیاں اور ٹرانسپورٹرز جن پر ٹینک بھی موجود تھے، گزارنے کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ کورکمانڈر نے افسروں اور جوانوں کی فنی مہارت کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔


Read 100 times


TOP