گزشتہ دنوں کمانڈر سدرن کمانڈ ملتان لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا۔انہوں نے سول انتظامیہ اور فوجی حکام سے ملاقات کی جہاں انہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے راشن کی تقسیم کے مقامات اور میڈیکل کیمپس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت، سول انتظامیہ اور پاک فوج تمام سیلاب زدگان کی بحالی تک ہر ممکن اقدامات کرے گی۔انہوں نے جاری امدادی سرگرمیوں میں مصروف افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
Read 223 times