ہلال نیوز

کمانڈر راولپنڈی کور کا ششپر گلیشیئر جھیل کا معائنہ

گزشتہ دنوں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ششپر گلیشیئر جھیل، حسین آباد کا دورہ کیا۔ ششپر گلیشیئر کی حرکت کی وجہ سے ماہوچر  گلیشیئر سے خارج ہونے والے پانی کا بہائو رُکا ہوا ہے جس کی وجہ سے ششپر، حسین آباد میں  پانی کے اضافے کی وجہ سے ایک گلیشیائی جھیل وجود میں آئی ہے۔ پاکستان کے موسمیاتی ادارہ(پی ڈی ایم) نے جھیل کے اندر ایک خود کار موسمی سٹیشن اور پانی کی مقدار جانچنے والے آلات گلیشیئر کے اندر،سیلابی صورت حال کی پیشگی اطلاع کے لئے نصب کیے ہیں۔



کمانڈر راولپنڈی کور نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے گئے  احتیاطی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے جی بی، سول ایڈمنسٹریشن،گلاف 2 پراجیکٹ، جی بی آر ایس پی اور دیگر ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی جو مسلسل گلیشیائی جھیل کی نگرانی کے ساتھ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مسلسل حکمت عملی مرتب کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ 



علاقے کے عمائدین سے گفتگو کے دوران کور کمانڈر نے کسی بھی ہنگامی صورتحال رونما ہونے کی صورت میں پاک فوج کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر فورس کمانڈرگلگت  بلتستان، چیف سیکرٹری گلگت  بلتستان، سینئر وزیر جی بی اسمبلی اور دیگر سینئر سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔                  

Read 155 times


TOP