ہلال نیوز

کمانڈر راولپنڈی کور کا سیاچن محاذ کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے سیاچن محاذ پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔ اس دورے کے دوران ان کو سیاچن محاذ کے مختلف سیکٹروں کے مورچوں کی آپریشنل تیاری اور تربیتی امور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ کور کمانڈر نے سیاچن محاذ پر تعینات ہونے والے جوانوں کے تربیتی کیمپوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تربیتی کیمپوں میں پیشہ ورانہ مشقوں اور سیاچن جیسے سخت محاذ اور سنگلاخ چوٹیوں پر ڈیوٹی کے لیے تیاری کرنے والے جوانوں کے جوش اور جذبے کوسراہا۔ جوانوں سے گفتگو کے دوران کور کمانڈر نے کہا کہ آپریشنل تیاری تمام فارمیشنز کی اولین ترجیح ہے ، سخت سے سخت تربیت ہی ایک جوان کو ناقابل برداشت موسم اور اونچے پہاڑوں کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیتی ہے ۔



 بعدازا ں کمانڈر راولپنڈی کور نے اگلے محاذوں کے لیے جنگی سازوسامان کی تیاری اور مہیا کرنے والی ورکشاپس کا بھی دورہ کیا۔ ان دوروں کے دوران کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل جواد احمد بھی کمانڈر راولپنڈی کور کے ہمراہ تھے۔
 

Read 126 times


TOP