ہلال نیوز

کمانڈر بہاولپور کور کا چولستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر بہاولپورکورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے چولستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کیا ۔ جہاں نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے لئے مختلف پیشہ ورانہ کورسز کرائے جارہے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ میں پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افرادکواپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے تربیتی پروگرام کروائے جارہے ہیں تا کہ وہ معیشت کے تکنیکی شعبے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انسٹیٹیوٹ میں مختلف اقسام کے کورسز کروائے جاتے ہیں جن میں، کمپیوٹر ایپلی کیشنز،ایل ٹی وی ڈرائیونگ،الیکٹریشن،موبائل فون ریپئرنگ ،فیشن ڈیزائننگ اور کوکنگ میں ڈپلومہ شامل ہیں ۔



اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ بات چیت کے دوران ،کمانڈر نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہترکرنے پر زور دیا اور مزید کہا کہ نوجوانوں کوملک کی بہتری کے لئے پیشہ ورانہ زندگی میں خودانحصاری پیدا کرنا ہوگی اورتکنیکی مہارت کا حصول مزید بہتر کرنا ہوگا۔کمانڈرنے بہترین طالبات کے لئے سکالرشپ اور بہترین طلبا کے لئے قرض کی سہولت  دینے کا اعلان کیا تاکہ وہ اپنے نجی کاروبار کے اہل بن سکیں۔کمانڈر نے اساتذہ کی تکنیکی تعلیم کے میدان میں محنت اور وابستگی کی بھی تعریف کی۔      


 

Read 91 times


TOP