ہلال نیوز

کمانڈرپشاور کور کا دورہ کانجو چھاؤنی

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کانجو چھائونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے کانجو چھائونی کا افتتاح کیا،تقریب میں بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین اور مشیران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران مقامی کمانڈرز نے علاقے کی سکیورٹی صورتحال ، تعمیر وترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور  آپریشنل تیاریوں کے بارے میں کورکمانڈرکو تفصیلی بریفنگ دی۔ 



 عمائدین اور مشیران سے بات چیت کرتے ہوئے کورکمانڈر نے کہاکہ علاقے  میں قیام امن ، ترقی وخوشحالی پاک فوج اور حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔
دورے کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد احسن خٹک اور انسپکٹر جنرل ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عادل یامین اورمقامی کمانڈرز بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔
 

Read 340 times


TOP