ہلال نیوز

کمانڈرعراقی بحریہ کی چیف آف دی نیول سٹاف سے ملاقات

گزشتہ دنوں عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر عراقی بحریہ کے کمانڈر کا نیول چیف نے استقبال کیا۔ معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف بھی کرایا گیا۔



اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز میں پاکستان نیوی کے اقدام کو اجاگر کیا۔ معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کی حمایت میں پاک بحریہ کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔ بعد ازاں عراقی بحریہ کے کمانڈر کو پاک بحریہ کے کردار اور آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور توقع ظاہر کی گئی کہ عراقی بحریہ کے کمانڈر کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
 

Read 111 times


TOP