ہلال نیوز

چین اور جنوبی کوریا کے سفراء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں چین کے سفیر جناب نونگ رونگ (Nong Rong) اور جنوبی کوریا کے سفیر جناب Suh Sangpyo نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ دونوں ملاقاتوں کے دوران میری ٹائم سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔



 نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور میری ٹائم سکیورٹی و علاقائی امن کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی دونوں شخصیات نے مزید تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
 

Read 80 times


TOP