ہلال نیوز

چیف آف دی نیول سٹاف کا دورہ کوئٹہ

گزشتہ دنوں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور طلبا افسران سے خطاب کیا۔ نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ نے اُن کا استقبال کیا۔ سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملک کے دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ خود کو تازہ ترین رجحانات سے باخبر رکھیں ۔ ایڈمرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملٹری آپریشنز کے جدید تصور میں منظم رابطہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ منظم رابطہ اور تعلق آج کی جنگ میں کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔پاک بحریہ سسٹر سروسز کے فعال تعاون سے ملک کو درپیش میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔چیف آف دی نیول سٹاف نے پریمیئر ادارے میں سٹاف کورس کرنے والے غیر ملکی افسران سمیت فیکلٹی اور طلبا کے افسران سے بھی بات چیت کی۔ بعد ازاں نیول چیف نے ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کور کا دورہ کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔



 

Read 125 times


TOP