ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا کور ہیڈکوارٹرز  منگلا کا دورہ اور گیریژن آفیسرز سے خطاب

آرمی چیف نے وار گیمز میں آپریشنل منصوبہ بندی اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا



گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز منگلا کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو آپریشنل تیاریوں، تربیت اور کور کے انتظامی معاملات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے  وار گیمز میں آپریشنل منصوبہ بندی اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے گیریژن افسران سے خطاب میں علاقائی اور پاکستان کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بدلتی صورتحال کے پیش نظر کبھی بھی اپنے دفاع سے غافل نہیں ہونا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی مکمل حمایت کررہا ہے، مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ اور سکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ کرونا روک تھام میں تمام رینکس نے سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ایس او پیز پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔ کرونا وباء کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے۔ قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف کے منگلا پہنچنے پر کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔
 

Read 118 times


TOP