ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھمب سیکٹر کے ساتھ ایل او سی کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو تازہ ترین آپریشنل صورتحال بشمول بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول کے قریب رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔



 اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے افسروں اور جوانوں کی دلیری اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے افسروں اور جوانوں کو پرعزم رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ آبادی کی بھرپور مدد کی جائے۔ کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
 

Read 83 times


TOP