ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ بہاولپور گیریژن

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریثرن کا دورہ کیا۔ بہاولپور پہنچنے پر کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل سیّد محمد عدنان نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔آرمی چیف نے کور کمانڈر کے ہمراہ بہاولپورکور کی جنگی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری پر بریفنگ لی ۔ 



جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایکسٹرا لانگ رینج کا دورہ بھی کیا جس کے دوران سنائپرز نے1500  میٹر تک کے فاصلے سے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناکر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پرافسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان کی تربیتی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کوخوب سراہا ۔
 آرمی چیف نے فورٹ عباس میں جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے ایک تقریب میں بھی شرکت کی جس میں معدوم شدہ کالے ہرن (Black Buck) کی بقا اور افزائش نسل کے لئے اِسے بیربڈھ کے جنگل میں متعارف کروایا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قدرتی ماحول کی بہتری کے لئے پاک فوج نے نہ صرف مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم میں حصہ لیا بلکہ جنگلات کو    بے دریغ کٹائی سے بچانے میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور مدد بھی کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور اور چولستان میں جنگلی حیات اور نباتات کے تحفظ کے لئے بہاولپور کور، پنجاب رینجرز، محکمہ جنگلی حیات،محکمہ جنگلات اور سب سے بڑھ کر سول سوسائٹی کے ممبران اور مقامی آبادی کے تمام اقدامات انتہائی قابل ستائش ہیں۔ 
آرمی چیف نے بہاولپور گیریثرن میں فوجی جوانوں کے لئے بنائے جانے والے تفریحی کلب کا افتتاح کیا اور ڈی ایچ اے بہاولپور کے مختلف منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔
 

Read 55 times


TOP