ہلال نیوز

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ 

گز شتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پاک افغان سرحدی مینجمنٹ، سماجی ومعاشی منصوبوں اوربارڈر ٹرمینلز کھولنے سے متعلق تفصیلی بریفینگ دی گئی۔



چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کہاکہ مجموعی طور پر قبائلی اضلاع میں امن بحال ہوچکا ہے ،تمام چیلنجزپر قابو پاکر حاصل کردہ امن کو دیرپا بنایا جائے گا،دیر پاامن کے لئے مقامی آبادی، سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار اہم ہے۔آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ردالفساد کی کامیابیوں کو ضائع کرنے کی دشمن کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے چوکس رہناہوگا، پائیدارامن اور ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لئے ہمیں پرعزم اور متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہری انتظامیہ کی عملداری ،محفوظ، موزوں ماحول یقینی بنانے میں سپاہ کاکردار کلیدی ہے،ایف سی سمیت قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بہتر بنانانا گزیر ہے۔ 
آرمی چیف نے میرعلی میں قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور قبائلی عوام کی انسداددہشتگردی کی جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔
دوروں کے دوران کمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود بھی آرمی چیف کے ہمرا ہ تھے۔
 

Read 65 times


TOP