ہلال نیوز

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

گزشتہ دنوں پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں 126ویں کمبیٹ سپورٹ، 42ویں بی ایل پی سی، دوسرےADSSCاور 23ویں (بلوچستان بیچA&SD)کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ ائیر مارشل ذوالفقار احمد قریشی، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف(ٹریننگ)اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ معزز مہمان کی اکیڈمی آمد پر ائیر وائس مارشل قیصر جنجوعہ، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے ان کا استقبال کیا۔



تقریب میں کل 75 کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔ مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور کورس میں بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں تقسیم کیں۔ 126ویں کمبیٹ سپورٹ کورس میں بہترین کارکردگی کی ائیر مارشل اصغر خان ٹرافی ایوی ایشن کیڈیٹ سید علی حسن شاہ نے حاصل کی۔ 42ویں بی ایل پی سی کورس میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ عبدالرحمن نے جیتی۔ دوسرے ADSSC کورس کی بہترین کارکردگی کی چیف آف ائیر سٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمد فیصل شہزاد نے حاصل کی۔ 
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم میں ایک ممتاز حیثیت کا حامل ہے جو باہمی امن و احترام کے اصولوں کی بنیاد پر دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے۔ کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ وہ ایک ایسی بہترین فضائیہ کا حصّہ ہیں جس کے نڈر پیشروئوں نے بہادری، ناقابل تسخیر ارادے، جذبۂ قربانی، پرعزم جرأت اور غیر متزلزل ایمان کی شاندار وراثت چھوڑی ہے۔

Read 40 times


TOP